Type to search

ٹی وی اور فلم

تھپڑ فرسٹ لک جاری، تاپسی پننو کا زبردست انداز

فلمی ڈسک،30 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تاپسی پننو اداکارہ انوبھو سنہا کی فلم تپھڑ کا اعلان نے انکے فینس میں جوش بھر دیا ہے، اور فلم کے پوسٹر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، فلم 28 فروری کو ریلیز ہوگی، لیکن اس سے پہلے فلم ساز نے آج فلم سے تاپسی کا پہلا لک پوسٹر ریلیز کردیا ہے، جس میں ہمیں مزید تجسس کردیا ہے، اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر پہلا لک شیئرکیا ہے اور لکھتی ہے، کیوں یہ بس اتنی سی بات ہے؟ کیا پیار میں یہ بھی جائز ہے؟ یہ تھپڑ کی پہلی جھلک ہے، فلم کے پروڈیوسر کی طرف سے 31 جنوری کو ٹریلر ریلیز کیا جائے گا، وہیں پوسٹر پر لکھی لائن تھپڑ :بس اتنی سی بات؟ نے ہمیں فلم کے موضوع کے لیے سوچنے پر مجبور کردیا ہے- اس سال کی پنک بنے کی کوشش کے ساتھ، جس میں تاپسی نے اداکاری کی تھی اور ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، پروڈیوسر اب تپھڑ کے ساتھ ایک جھنجھور کررکھ دینے والی کہانی پیش کرنے کے لیے تیار ہے- فلم تھپڑ 28 فروری کو ریلیز کے لیے تیار ہے-

Tags:

You Might also Like