Type to search

بین الاقوامی

تھائی لینڈ میں خاتون کے کان سے نکلی زندہ چپکلی

تھائی لینڈ/5جولائی (اردوپوسٹ) کان میں جب عام درد ہو تو لوگ کھجلی کرلیتے ہیں یا ڈاکٹر کو دیکھا لیتے ہیں۔ لیکن زرا سونچیئے کسی کہ کان میں کھجلی ہورہی ہو اور اسکے کان سے زندہ چپکلی نکل جائے توکیا ہو؟

معاملہ تھائی لینڈ  کی دارلحکومت بینکاک کا ہے، یہاں ایک خاتون کےکان میں درد اور کھجلی کی شکایت لیکر ڈاکٹر کے پاس پہنچی اور کان کا چیک اپ کرایا، حیران کرنے والی بات یہ رہی کہ مریض کے کان سے چپکلی نکالی گئی۔

کان سے چپکلی باہر نکالنے والی ڈاکٹر وارانیا نگانتھاوی نے پہلے جانچ کے لیے آٹواسکوپ کا استعمال کیا تو انہوں نے دیکھا کہ مریض کے کان میں کوئی کیٹرا رینگ رہا ہے۔ اسکے بعد انہوں نے اینٹی بائیوٹک ڈراپس مریض کے کان میں ڈالا تاکہ کیڑا خود باہر نکل آئے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔

Thai physician Varanya Nganthavee

ڈاکٹر نے اسکے بعد ایک چمٹی سےجب اس کیڑے کو نکالا تو دیگر ڈاکٹر اور نرس حیران تھے۔ دراصل وہ جیسے ایک کیڑا سمجھ رہے تھے وہ ایک چپکلی تھی۔ اس واقع کے بعد وہ خاتون ڈری ۔سہمی نظر آرہی تھی جسکےکان میں سے چپکلی نکلی۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ۔ورنیا نے اس واقع کے بارے میں بتایا کہ چپکلی زندہ تھی اور وہ کان میں ہل رہی تھی۔ اسی وجہ سے مریض کو کھجلی اور درد ہورہا تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق تھائی لینڈ میں اس چپکلی کو جنگ جوک کے نام سے جانا جاتا ہے۔

فی الحال چپکلی مریض کے کان سے نکال دی گئی ہے اور اب مریض خطرے سے باہر ہے۔ اسے ابھی بھی ڈاکٹر کی نگرانی میں ہی رکھا گیا ہے۔ حالانکہ چپکلی مریض کے کان تک کیسے پہنچی اور کیسے کان کے اندر گئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

Tags: