Type to search

بین الاقوامی

ٹیکساس میں ایک نجی طیارہ حادثے کا شکار،10 لوگوں کی موت

حیدرآباد/1جولائی(اردوپوسٹ) امریکہ کے ٹیکساس میں پرائیوٹ جہاز میں کم سے کم دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ واقع اتوار کو ٹیکساس کے Edison ایئرپورٹ پر اس وقت ہوا جب جہاز ٹیک آف کررہا تھا اور اچانک ہینگر میں گھس گیا۔ اسکے بعد اس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایڈسن ، ٹیکساس کےایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈلاس Dallas کاؤنٹی میڈیکل examiner نے دس لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے اور کوئی بھی زندہ نہیں ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے ٹیوٹر پر بتایا کہ اس نے ایک جوڑا انجن والے ٹربوپروپ مسافر جہاز کنگ ایئر 350 کے حادثے ہونے کی جانچ کے لیے ایڈسن کو ایک ٹیم بھیجی تھی۔

سی این این نے بتایا کہ یہ ایک نجی جہاز تھا اور یہ ایک مقامی ہوائی اڈے پر ہینگر میں حادثے کاشکار ہوگیا۔

Tags: