Type to search

ٹیکنالوجی

ٹیسلا سائبر ٹرک جیسا آئی فون، قیمت 93 لاکھ سے زیادہ

ٹیکنالوجی ڈسک،31جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا کے سب سے مہنگے آئی فون کی انٹری ہوگئی ہے۔ یہ کوئی نیا آئی فون نہیں ہے، بلکہ آئی فون 11 پرو ہے جسے دوبارہ ڈیزائن اور موڈیفائی کیا گیا ہے۔ جانی مانی روسی کمپنی کیویر Caviar نے اس آئی فون کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ دوبارہ ڈیزائن ویرینٹ پچھلے سال الوں مسک کی ٹیسلا کی طرف سے لانچ کیے گئے سائبر ٹرک سے متاثر ہے۔ دوبارہ ڈیزائن آئی فون 11 پرو کی قیمت 93 لاکھ روپے سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ بے حد امیر لوگوں کے لیے ری ڈیزائن ویرینٹ کیویر کو گولڈ اور ڈائمنڈ کی مدد سے مقبول گجیٹس کو ری ڈیزائن کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کمپنی گجیٹس کو دنیا کے ان امیر لوگوں کے لیے ری ڈیزائن کرتی ہے، جو ہائی۔ٹیک گجیٹس کے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا دم رکھتے ہیں۔ آئی فون 11 پرو کو بھی ایسے ہی یوزرس کے لیے ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے علاوہ یہ کمپنی ٹیب لیٹس اور اسمارٹ واچ کو بھی ری ڈیزائن کرتی ہے۔

سائبر ٹرک سے متاثر اس آئی فون میں پروٹکشن کے لیے ٹائٹینیم باڈی دی گئی ہے۔ پورا فون میٹل پلیٹ سے ڈھکا ہوا ہے۔ ایسے میں اگر یہ گر بھی جائے تو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ فون کے آوٹر شیل کو استعمال کرتے وقت فولڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ کالنگ میں کوئی پریشانی نہیں پیدا کرتا ہے۔ اس فون کو پہلی بار دیکھنے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ اسے مضبوط سائبر ٹرک جیسا بنایا گیا ہے۔

آئی فون 11 پرو کو ری ڈیزائن کرنے والی کیویر ٹیم نے بتایا، یہ فون ٹیسلا سائبر ٹرک کی جیومیٹری سے متاثر ہے اور اسکے ساتھ ہی مہینے اسے پرکشش بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔ یہ کام کرنے میں بالکل صحیح ہے اور دیکھنے میں بھی یہ بے حد شاندار لگتا ہے۔ ری ڈیزائن کے بعد یہ نارمل آئی فون 11 پرو سے تھوڑا موٹا ضرور ہوگیا ہے۔

کیویر نے صرف 99 آئی فون 11 پرو کو ہی ری ڈیزائن کیا ہے۔ اسکی قیمت کیا ہوگی اس بارے میں کیویر نے کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسکی قیمت اصل خریداروں کو ہی بتائی جائے گی۔ کمپنی اس سے پہلے بھی آئی فونس کو گولڈ اور ڈائمنڈ کے ساتھ ری ڈیزائن کر چکی ہے۔ جنکی قیمت ایل لاکھ پاؤنڈ (قریب 93,50,000سے زیادہ ) تک تھی۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ آئی فون سائبر ٹرک بھی سستا نہیں رہنے والا ۔

Tags:

You Might also Like