Type to search

اسپورٹس

ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے ٹینس کو خیر آباد کہہ دیا

اسپورٹس ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پانچ بار کی گرینڈ سلیم فاتح ماریا شارا پووا نے چہارشنبہ کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ دنیا کی سب سے مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک شارا پوا نے ووگ اور ‘وینٹی فیئر میگزین کے لیے ایک مضمون میں کہا، ٹینس (کو) میں گڈ بائے کہہ رہی ہوں۔ اس روسی اسٹار نے کہا، 28 سال اور پانچ گرینڈ سلیم خطابوں کے بعد حالانکہ میں ایک اونچائی چڑھنے ۔ پوری طرح سے الگ سفر کے مقابلہ کے لیے تیار ہوں۔

مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرا جسم روکاوٹ بن گیا تھا۔ وہ کاندھے کی چوٹ سے متاثر رہی تھی۔ شاراپوا نے 2004 میں 17 سال کی عمر میں ومبلڈن کے طورپر اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا اور 2012 میں فرنچ اوپن جیت کر کیریئر سلیم بھی پورا کیا تھا۔

سال 2004 میں شارا پووا نے ورلڈ نمبر 1 سرینا ویلیمز کو شکست دے کر ومبلڈن جیتا تھا۔ 2012 کے بعد انہوں نے 2014 میں بھی فرنچ اوپن جیتا تھا۔ 2006 میں وہ امریکی اوپن اور 2008 میں آسٹریلین اوپن جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ 2016 میں شارا پوا پر ڈوپنگ کی وجہ سے 15 مہینوں کی پابندی لگی تھی۔ 2017 اپریل میں انہوں نے واپسی کی تھی۔

ٹینس سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی ماریا شارا پووا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ پر انے خیالات بھی ظاہر کیے۔ انہوں نے لکھا۔ ٹینس نے مجھے دنیا دیکھائی۔ اور اس نے مجھے دیکھایا کہ میں کیسے بنی ہوں۔ میں نے خود کو اسی سے پرکھا اور اسی سے میں نے اپنے پیشرفت کو مانپا۔ اور اب آگے میں جو بھی اپنا الگ باب، اپنا نیا چوٹی منتحب کرونگی۔ میں ہمیشہ خود کو آگے ڈھکیلونگی، میں اوپر چڑھتی رہوں گی، میں ترقی کرتی رہوں گی۔
ماریا نے آگے لکھا، ٹینس ۔ میں الوداع کہہ رہی ہوں۔

Tags:

You Might also Like