Type to search

اسپورٹس

ٹینس کھلاڑی انا کورنیکوا 40 سال کی عمر میں بھی خوبصورتی میں لاجواب

ٹینس کھلاڑی انا کورنیکوا

اسپورٹس ڈسک، 8 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کچھ کھلاڑیوں کا انداز اتنا الگ اور شاندار ہوتا ہے کہ وہ کئی بار اپنے کھیل سے ذیادہ اپنی خوبصورتی اور فیٹنس کے لیے مشہور ہوتے ہیں- ٹینس کی ایسی ہی ایک کھلاڑی کا نام تھا انا کورنیکوا-

روس میں 7 جون 1981 کو پیدا ہوئی ٹینس کھلاڑی انا کورنیکوا کی خوبصورتی کا عالم یہ تھا کہ اس وقت کے دنیا کے نمبر ون کھلاڑیوں سے زیادہ لوگ انا کورنیکوا کو چاہنے والے تھے-

انہیں آج بھی ٹینس کی سب سے خوبصورت کھلاڑیوں کے طور جانا جاتا ہے- انکے انسٹاگرام پر انکی فوٹو کے لاکھوں میں لوگ چاہنے والے ہیں-

انا کورنیکوا بھلے ہی کھیل سے دور ہو لیکن اپنی فیٹنس ویڈیو اور فوٹو کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے-
انا کورنیکوا سوشل میڈیا پر اپنی ہاٹ تصویروں کے لیے اکثر سرخیوں میں رہتی ہے- ایک کھلاڑی کے طور پر انکا جلوہ کچھ خاص نہیں رہا تھا-

 

لیکن انہیں خوبصورت ٹینس کھلاڑی کے کئی ایوارڈ ملے- کوئی بھی سنگلز خطاب نہیں جتنے کے باوجود انا کورنیکوا سال 2000 میں دنیا کی نمبر 8 بن گئی تھی-

انا کورنیکوا کو ڈبلز کھیلنے میں زیادہ کامیابی ملی، جہاں وہ ورلڈ نمبر 1 کھلاڑی بنی- انہوں نے مارٹینا ہنگس کے ساتھ کئی کامیابی اپنے نام کی-

 

ٹینس کے علاوہ انا کورنیکوا نے ماڈلنگ، ٹی وی شو اور اینکرنگ کے طور پر بھی ہاتھ آزمایا-

ہر جگہ اپنی خوبصورتی کی بدولت انہوں نے راج کیا، انا کورنیکوا کی خوبصورتی کا انداز آپ اسی سے لگا سکتے ہیں کہ سال 2001 میں انکے نام پر ایک وائرس نے ہزاروں لوگوں کو دھوکہ دیا-

دراصل ایک ہیکر اسکرین پر انا کورینکوا کی دھندلی تصویر بھیجتا تھا- لوگ انکی تصویر دیکھتے ہی انہیں اچھے سے دیکھنے کے لیے اس پر کلک کرتے تھے-

اسکے بعد انکا سسٹم ہیک ہوجاتا تھا- بعد میں ایک خصوصی آپریشن چلا کر اس ہیکر کو پکڑا گیا-

انا کورنیکوا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو کئی کھلاڑیوں کے ساتھ انکی نزدیکیاں کے قصے سامنے آئے- لیکن اس کھلاڑی کی ملاقات امریکہ کے سنگر اینریک سے سال 2001 میں ہوئی-

اب انا کورنیکوا ایک امریکی شہری ہے اور اپنے شوہر اینریک کے ساتھ زندگی گذار رہی ہے-