Type to search

تلنگانہ

ٹی ڈی پی کے دو رہنما وائی ایس آر سی پی میں شامل

آندھرا،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات کے عمل کے دوران آندھراپردیش میں حکمران پارٹی وائی اس آر سی پی میں دیگر سیاستی جماعتوں کے رہنماؤں کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک ٹی ڈی پی کے کئی اہم رہنما وائی ایس آر سی پی میں شامل ہوئے، حال ہی میں ٹی ڈی پی کے سینئررہنما اور پرکاشم ضلع، چیرالہ کے ایم ایل اے کرنم بلرام کے بیٹے کرنم وینکٹیش وائی ایس آر سی پی میں شامل ہوئے، آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پارٹی میں انکا استقبال کیا-

کرنم وینکٹیش کے ساتھ سابق وزیر پیلٹی راما راؤ بھی وائی ایس آر ایس میں شامل ہوئے- وزیر بالینی سرینواس ریڈی نے کرنم بلرام ، ویلہابنینی وامسی اور دیگر اس وقت موجود تھے-اس موقع پر وینکٹیش نے کہا کہ پارٹی کی پوزیشن کو مستحکم اور مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ سی ایم جگن کے ترقی اور فلاحی کاموں کی کامیابی کو دیکھ کر اے پی کے لوگ خوش ہیں۔

Tags:

You Might also Like