Type to search

ٹی وی اور فلم

آیوشمان کھرانہ کی چار فلموں کا بنے تلگو اور تامل ریمیک

Ayushmann Khurana casting-couch

شاہ رخ-سلمان نہیں ، آیوشمان کھرانہ ہے بالی ووڈ کے نئے سپر اسٹار


فلمی ڈسک،26مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر آیوشمان کھرانہ کو انکے تجرباتی سنیما کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ فلموں میں ایک ہی طرح کے رول نبھانے کے بجائے کچھ الگ کردار نبھانا پسند کرتے ہیں۔ انکی ہر فلم سے یہ بات جھلکتی ہے۔ سپرم ڈونر ہو یا ’گے‘، وہ پردے پر بولڈ کردار نبھانے سے کبھی نہیں گھبراتے ہیں اور ناظرین بھی کھلے دل سے انکی فلموں کا استقبال کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

“Sehat, mehnat, hunar, adaa aur aakhir mein uski razaa.” -Ayushmann

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk) on

آیوشمان کھرانہ سے ہی ایک جیسے کرداروں کو نبھانے سے بچنے والے آیوشمان کھرانہ آج بالی ووڈ کی خانس شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو بھی پچھے چھوڑ رہے ہیں۔ یہ ستارے جہاں ایک جیسی ایکشن اور رومانٹک فلمیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہیں آیوشمان کھرانہ کو تجربات کرنا پسند ہے۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ ساؤتھ انڈسٹری بھی آیوشمان کھرانہ کی فلموں پر نظریں بنائے ہوئے ہیں۔ تبھی تو انکی 1 یا 2 نہیں، بلکہ 5 فلموں کے ساؤتھ ریمیک بنائے جارہے ہیں۔

دراصل پچھلے سال ریلیز ہوئی آیوشمان کھرانہ کی ڈریم گرل کو تلگو بنایا جائے گا۔ وہیں آرٹیکل 15 جیسی عمدہ فلم کا تمل میں ریمیک آنے کی خبر ہے، سال 2018 میں آئی آیوشمان کھرانہ کی دو سپر ہٹ فلم آندھا دھند اور بدھائی ہو بھی لسٹ میں شامل ہے۔ آندھا دھند کا جہاں تامل اور تلگو میں ریمیک بنے گا، وہیں بدھائی ہو کو تلگو میں بنانے کی بحث ہے۔

Tags:

You Might also Like