Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ وانی بھوجن نے کاسٹنگ کاوچ کو لیکر کیا بڑا خلاصہ

ٹی وی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے رشتہ رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ کاسٹنگ کاوچ یہاں کے روم روم میں بسی ایک ایسی کالی سچائی ہے، جس سے ہر کوئی کنارہ کرتے ہیں لیکن کوئی بھی اسے جھوٹلا نہیں سکتے، رنویر سنگھ سے لیکر سروین چاؤلہ تک نے جانے کتنے ہی سپراسٹارس اپنے کیریئر کے شروعاتی دنوں میں اسکا شکاری ہوچکے ہیں- اس فہرست میں اب ساؤتھ اداکارہ وانی بھوجن کا نام جڑ گیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ بات قبولی ہے کہ انہیں بھی کاسٹنگ کاوچ جیسی سچائی سے دو چار ہونا پڑا ہے-

ناککیران اسٹوڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے وانی نے بتایا کہ لوگوں نے ان سے اشاروں اشاروں میں ایڈجسٹ کرنے کی بات کہی تھی لیکن وہ تب سمجھ نہیں پائی تھی کہ لوگ ان سے کیا کہنا چاہ رہے تھے، اداکارہ نے یہ بھی خلاصہ کیا ہے کہ ان سے سیدھے طور پر اس طرح کی مانگ نہیں کی گئی، لوگ مینجرس کے ذریعہ سے ایسے میسج بھیجتے تھے-

وانی کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے میں تڑپ نہیں رہی ہوں، اگر مجھے کام نہیں ملتا ہے تو میں ٹی وی کی دنیا میں کبھی بھی لوٹ سکتی ہوںل میرے مطابق جن اداکاراؤں میں بڑا بننے کی خواہش رہتی ہے وہ ویسے آفرس قبول کرتی ہیں، انہیں ایسا لگتا ہے کہ یہی ایک راستہ ہے لیکن میں ایسا نہیں سوچتی میرے کہنے کا مطلب یہ بھی قطعی نہیں ہے کہ بڑی اداکاراؤں نے محنت نہیں کی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہاں تک پہچنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے-

وانی کی پیدائش 28 اکتوبر 1988 ٹامل ناڈو کے اوٹی شہر میں ہوئی- انہوں نے بی اے انگلیش لٹریچر گورنمنٹ آرٹس کالج سے کیا، تعلیم کے بعد ، وانی بھوجن نے کنگ فشر ایئر لائنز کو جوائن کیا اور فیملی کے ساتھ اوٹی منتقل ہوگئی، انکے دوستوں نے انہیں ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا، ماڈلنگ کے دوران انہیں جیا ٹی وی سیریز کے مایا میں موقع ملا-

Tags:

You Might also Like