Type to search

ٹی وی اور فلم

رنویر سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی تلگو اداکارہ شالینی پانڈے

فلمی ڈسک،12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکٹر رنویر سنگھ کا بالی ووڈ میں اپنا الگ ہی انداز ہے۔ اب انکے ساتھ تلگو فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔ یہ تلگو فلم ’ارجن ریڈی’ کی اداکارہ شالینی پانڈے ہے۔ بتادیں کہ کبیر سنگھ فلم ارجن ریڈی کا ہندی ریمیک ہے۔

رنویر سنگھ اسٹارر فلم جیش بھائی زوردار میں شالینی پانڈے کو لیا جارہا ہے۔ یعنی شالینی کا پہلا پراجکٹ یش راج کے بینر تلے شروع ہور ہاہے۔ یش راج فلمس نے شالینی کا تعارف کراتے ہوئے ٹیوٹ کیا ہے کہ اور معلومات دی ہے کہ وہ یش جیش بھائی زوردار میں رنویر سنگھ کے مقابلے کام کریں گی۔

رنویر سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے کو لیکر شالینی پانڈے کافی پرجوش ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے جارہی ہوں۔ وہ ہماری جنریشن کے سب سے  بڑے اسٹار میں سے ایک ہے۔ میں انکے ساتھ کام کرنے کو لیکر کافی خوش ہوں۔ انکے مقابلے کام کرنے میں بیسٹ دینے کے لیے اچھی طرح تیاری کرنے کے لیے متاثر کرتا ہے۔

تلگو سینما میں اپنی ایکٹینگ سے توجہ کھینچنے والی 25 سالہ اداکارہ شالینی پانڈے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرکے اپنی شناخت چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔ خبروں کے مطابق رنویر سنگھ اور شالینی پانڈے کی یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوسکتی ہے۔

رنویر سنگھ کے ورک آوٹ کی بات کریں تو وہ ڈائیرکٹر کبیر خان کی اگلی فلم 83 میں نظر آئیں گی۔ وہ اس فلم میں کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم کی کہانی 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت پر مبنی ہے۔

Tags: