Type to search

ٹی وی اور فلم

رشمیکا مندانا ساؤتھ انڈین اداکارہ بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

رشمیکا مندانا

فلمی ڈسک،24جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2016 میں رشبھ شیٹی کی ہدایت میں بنی فلم کریک پارٹی سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی رشمیکا ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا اصل زندگی میں کافی ہاٹ اور سیکسی ہے- اپنی خوبصورتی کے علاوہ زبردست ایکٹینگ کے لیے مشہور رشمیکا کو کرناٹک کرش کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-

رشمیکا کی پیدائش کرناٹک کے ویراجپیت شہر میں 5 اپریل 1996 کو ہوئی،رشمیکا اپنے والدین مدن مندانا اور سُمن مندانا کی سب سے بڑی بیٹی ہے۔رشمیکا نے ابتدائی تعلیم کُورگ پبلک سکول سے حاصل کی اور پھر میسور یونیورسٹی آف کامرس اینڈ آرٹس میں جانے سے پہلے اس نے ایم ایس کالج آف آرٹس سے انگریزی ادب، نفسیات اور صحافت میں بیچلر ڈگریاں حاصل کیں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی-

رشمیکا ٹاپ ٹرینڈینگ ساؤتھ فلم اسٹار-2018 میں گوگل رینکنگ میں 5ویں مقام پر رہی تھی- رشمیکا جنوبی ہند کے سینیما کی ایک مشہور اور مہنگی ترین اداکارہ بن گئی۔ انہوں نے کئی اعزاز بھی جیتے ہیں۔ اسے کنڑا کی فلمی صنعت اور ذرائع ابلاغ میں “کنّڑا کی دھڑکن“ کہا جاتا ہے۔

رشمیکا نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات سال 2016 میں کنڑ فلم کریک پارٹی سے کی تھی-

کریک پارٹی اس سال کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی-

22 سالہ رشمیکا نے کنڑ فلموں کے علاوہ تلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے-
راشمیکا نے 2018 میں اپنی پہلی تیلگو فلم ایک رومانوی ڈراما

فلم چلو کی جو باکس آفس پر کاروباری لحاظ سے ایک کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔

پچھلے سال رشمیکا اور فلم کریک پارٹی میں انکے کو-اسٹار رشبھ شیٹی کی سگائی ٹوٹ گئی تھی-

شاندار ایکٹینگ کے بل پر رشمیکا نے ساؤتھ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا لی-

رشمیکا اب تک کئی تامل، تلگو اور کنڑ فلموں کا حصہ رہ چکی ہے۔

حال ہی میں تامل سپر اسٹار وجئے کے ساتھ رشمیکا فلم ریلیز ہوئی ہے۔

جسکا ہندی ریمیک جلد بننے والا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے فیمس ڈائریکٹر کرن جوہر نے اس فلم کے رائٹس خرید لیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like