Type to search

ٹی وی اور فلم

ہنگامہ 2 میں نظر آئیں گی ساؤتھ کی اداکارہ پرنیتا سبھاش

فلمی ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلم انڈسٹری میں تامل ، کنڑ اور تلگو کی کئی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ پرنیتا سبھاش بالی ووڈ فلم ہنگامہ 2 میں نظر آنے والی ہے۔ یہ فلم تو 14 اگسٹ کو ریلیز ہوگی لیکن پرنیتا سبھاش بحث میں بنی ہوئی ہے۔

بتادیں کہ فلم ہنگامہ 2 میں پرنیتا سبھاش کے علاوہ میزان جعفری ، شلپا شیٹی اور پریش راول اہم رول میں ہے لیکن پرنیتا تو سرخیاں بٹور رہی ہے۔ ہنگامہ 2 کا ڈائریکشن پریہ درشن کررہے ہیں اور انہوں نے اس فلم کا پہلا پارٹ 2003 میں بنایا تھا۔

پرنیتا سبھاش 17 اکتوبر 1992ء میں کرناٹک کے شہر بنگلور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد وشواناتھم نائر ایک ڈاکٹر ہیں اور والدہ اوشا نائر بھی گائنالوجسٹ ہیں۔ پرنیتا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ پرانیتا کی مادری زبان ہندی ہے۔ پرنیا تلگو اور کنڑا زبان میں مہارت رکتھی ہے۔ پرنیتا کی ابتدائی تعلیم آرین پیریزیڈنٹی اسکول سے ہوئی۔ بعد ازاں بینگلور یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم پڑھ رہی تھی کہ  انہیں الگ الگ اشتہارا میں ماڈلنگ کے آفر آنے لگے۔ اور  کئی کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔

سال 2010 میں پرنیتا سبھاش نے کنڑ فلم پوکری سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا۔ اسکے علاوہ انہوں نے اسی سال تلگو فلموں میں ڈیبیو کیا تو سال 2011 میں تامل فلم میں ڈیبیو کیا تھا۔ فلم ہنگامہ 2 کے علاوہ پرنیتا سبھاش اجے دیوگن کی آنے والی فلم بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا میں بھی دیکھائی دیں گی۔ فلم میں وہ اجے دیوگن کی بیوی کے رول میں نظر آئیں گی۔ پرنیتا کی دیگر مشہو رفلموں میں اٹرنٹکی دریدی، رابھسا شامل ہے۔

بتادیں کہ پرنیتا سبھاش نے حال ہی میں ایوشمان کھرانا کے مقابلے میوزک ویڈیو میں نظر آئی تھی۔ پرنیتا سبھاش کی دونوں ہندی فلمیں اسی سال ریلیز ہوگی۔ انکی فلموں کو لیکر ایک خاص بات ہے کیونکہ ابھی تک دونوں فلم کی جو ریلیز ڈیٹ سامنے آئی ہے وہ ایک ہی دن یعنی 14 اگسٹ 2020 ہوگی۔

Tags:

You Might also Like