Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ میں انٹری لینے تیار ہے ساؤتھ اداکارہ پائل راجپوت

پائل راجپوت

فلمی ڈسک، 1 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی فلمیں نارتھ میں چلنے کے ساتھ بالی ووڈ کی اداکاراؤں کا ٹشن بڑھتا جارہا ہے- ساؤتھ کی مقبول اداکاراؤں کو بالی ووڈ کے پروڈیوسر-ڈائریکٹر اپنی فلموں میں پیش کررہے ہیں-

ساؤتھ سے بالی ووڈ میں آنے والی اداکاراؤں کی تعداد ادھر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس سے عالیہ بھٹ، دیشا پٹانی، جھانوی کپور سے لیکر تاپسی پنوں تک کے لیے مشکلیں کھڑی ہونے جارہی ہے-

سامنتھا روتھ پربھو، نین تارا، رشمیکا مندانا، راکل پریت سنگھ اور شالینی پانڈے سے لیکر پوجا ہیگڑے تک یہاں آچکی ہے- کچھ اور چہرے بھی بالی ووڈ میں آرہے ہیں- ان میں سب سے نیا نام ہے ساؤتھ میں آر ایکس 100 جیسی بلاک بسٹر دے چکی اداکارہ پائل راجپوت-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Payal Rajput (@rajputpaayal)

 

اداکارہ پائل راجپوت انڈسٹری میں مشہور نام ہے اور بالی ووڈ کے ناظرین کو تیلگو فلموں نے ادھر بہت متوجہ کیا ہے- خبر ہے کہ پائل کو ایوشمان کھرانا کے ساتھ ڈریم گرل جیسی فلم بنانے والے ڈائریکٹر راج شانڈلیہ نے اپنے پروجیکٹ کے لیے سائن کیا ہے- واضح نہیں ہے کہ کس فلم کے لیے راج نے انہیں سائن کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Payal Rajput (@rajputpaayal)

 

راج شاندلیہ کی فلم سے پائل کی بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی- انہوں نے کہا ہے کہ لمبے وقت سے راج سے بات چیت کررہی تھی اور میں نے کہا تھا کہ گلیم-ڈال جیسا رول نہیں کرنا ہے-

پائل راجپوت کی پیدائش 5 ڈسمبر 1990 کو گروگرام میں ہوئی۔ انکے والد کا نام ویمل کمار راجپوت ہے جو پیشے سے ایکٹر ٹیچر ہے- والدہ کا نام نرملا راجپوت اور بھائی کا نام دھروو راجپوت ہے-

آپ کو بتاتے چلیں کہ پائل راجپوت نے ویرے کی ویڈنگ، آر ایکس 100 جیسی ہٹ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔
انہوں نے سال 2013 میں تامل فلم اروور عولم میں سے ڈیبیو کیا،

 

انکی پہلی فلم 2017 پنجابی فلم چننا میرایا تھی ۔ اس کے بعد وہ 2018 میں ریلیز ہونے والی تلگو فلم آر ایکس 100 میں نظر آئیں۔

Tags:

You Might also Like