Type to search

ٹی وی اور فلم

تیلگو اداکارہ نوینا جیکسن نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیا

اداکارہ نوینا جیکسن

حیدرآباد، 13 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تیلگو اداکار نوینا جیکسن نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جے سنتوش کمار کی پہل گرین انڈین چیلنج (جی آئی سی) میں حصہ لیا اور جمعرات کو جوبلی ہلز کے پرکاش نگر میں ایک پودا لگایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ماحول کو بچانے کے لیے درخت لگانے اور ان کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔

نوینا نے لوگوں سے اپیل کی کہ آنے والی نسلوں کو آکسیجن فراہم کرنے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر کوئی درخت لگائے۔

بتادیں کہ اس سے پہلے کئی مشہور شخصیات اور فلم اداکاراؤں نے اس چیلنج میں حصہ لیا، جن میں سلمان خان بھی شامل ہے-

نوینا جیکسن ایک فلم اداکارہ ہے، انہوں نے بنیادی طور پر تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے۔

نوینا نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے، اداکارہ کی پچھلی فلم سال 2015 میں آئی تھیپتاڈوگو تھی۔