Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا وائرس پر تلگو اداکرہ چارمی نے بنایا ویڈیو

ٹالی ووڈ،4مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلگو اداکارہ اور ہدایت کار چارمی کور کو پیر اپنے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقیدوں کو سامنا کرنا پڑا، دراصل مہلک کورونا وائرس کے دہلی اور تلنگانہ میں پہنچنے کے بعد جہاں چاروں طرف ماحول بے حد سنگین ہے ، وہیں ٹک ٹاک پر اسے لیکر ہنستے ہوئے ایک بے حس ویڈیو بنانے کی وجہ سے چارم کور کو لوگوں کے نشانے پر آگئی ، اپنے اس ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ کہتی ہے کہ آپ سبھی کو آل دی بیسٹ، پتہ ہے کیوں؟ کورونا وائرس دہلی اور تلنگانہ پہنچ چکا ہے، میں نے ایسا ہی سنا ہے اور نیوز میں بھی یہ دیکھایا جارہا ہے ، آل دی بیسٹ دوستوں، کوروناوائرس آگیا ہے-

چارمی نے ہنستے ہوئے جوش کے ساتھ جس طرح سے اس ویڈیو کو فلمایا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو انکا یہ انداز بالکل اچھا نہیں لگا، بینکاک سے لوٹنے کے بعد وائرس کے ملتے جھلتے علامات سے متاثر ہونے کی وجہ سے حیدرآباد میں پیر کو ایک سماجی کارکن کو شریک کرایا گیا، جنہوں نے چارمی کے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹیوٹ کیا، وہ ضرور یہ سوچ رہی ہونگی کہ یہ کسی آئسکریم کا نام ہے، سوشل میڈیا پر وائر اس ویڈیو پر کچھ لوگوں نے یہ تک کہے دیا ہے چارمی کو ماہر نفسیات سے ملنا چاہیئے، حالانہ بعد میں چارمی نے ٹک ٹاک سے اپنے اس متنازعہ ویڈیو کو ہٹا دیا-

Tags:

You Might also Like