Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ ایکٹر شیواجی راجہ کو دل کا دورہ پڑا، ہاسپٹل میں شریک

Shivaji Raja hospitalised

فلمی ڈسک،6مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کے تجربہ کار اداکار شیواجی راجہ کو گذشتہ رات حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ سامنے آرہی ہے تازہ رپورٹس کی مانیں تو ایکٹر کو گذشتہ رات سینے میں درد کی شکایت کی وجہ سے حیدرآباد کے ہاسپٹل میں ایمرجنسی حالات میں بھرتی کرنا پڑتا تھا۔ یہاں پر ایکٹر کے ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے کی بات معلوم ہوئی۔ اسکے بعد ایکٹر کو فوری ہاسپٹل میں شریک کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اب ایکٹر کی حالت مستحکم ہے لیکن انہیں آئی سی یو میں رکھ گیا ہے۔

شیواجی کی بیماری کے بارے میں سینئر ایکٹر کے ایک قریبی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انکا بلڈ پریشر کافی لو ہوگیا تھا۔ جسکی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ جہاں انکے ہارٹ اٹیک کی معلومات سامنے آئی ہے۔ ایکٹر کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی ٹالی ووڈ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتادیں کہ ایکٹر نے موراری، اور ایم ایل اے جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں خاص کر کامیڈی کرداروں کی وجہ ذیادہ پہچانا جاتا ہے۔

تلگو فلموں میں کامیڈی رولس کے ذریعہ ناظرین کا دل جیت چکے 58سالہ تلگو اسٹار اب تک قریب400 فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ایکٹر کو چار بار نندی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔