Type to search

ٹی وی اور فلم

آخر کون ہے رانا دگگوباتی کی گرل فرینڈ میہیکا بجاج؟

rana-daggubatis-miheeka-bajaj

فلمی ڈسک،13مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ دنوں ہی ساؤتھ اسٹار رانا داگوباتی نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کردیا تھا کہ وہ پیار میں ہے اور انکی گرل فرینڈ میہیکا بجاج نے انکے پرپوزل کو قبول کرلیا ہے، رانا دگگوباتی کے اس اعلان کے بعد کئی شخصیات نے ایکٹر کو ڈھیر سارے مبارکباد بھی دی- لیکن اسکے بعد ہی قیاس لگانے لگے کہ آخر کون ہے میہیکا بجاج، جس پر کروروں ناظرین کے پسندیدہ اسٹار کا دل آیا ہے-

میہیکا بجاج ایک کامیاب بزنس ویمن ہے ، وہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہے، جنکا خود کا انٹیریئر ڈیزائن اور ڈیکور کا کاروبار ہے، میہیکا بجاج اپنے انٹیریئر ڈیزائن کا ایک اسٹیوڈیو ہے جسکا نام ڈیو ڈراپ ڈیزائن اسٹوڈیو ہے، انہوں نے امریکہ کی چیلسا یونیورسٹی سے انٹریئر ڈیزائنگ کا کورس کیا ہے-

میہیکا بجاج کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی تھی، وہ بٹی اور سریش بجاج کی بیٹی ہے، انکی والدہ ایک کاروباری ہے اور انکا جیولری کا کاروبار ہے، یہ بات خود میہیکا بجاج نے ایک انٹرویو میں بتائی تھی کہ وہ بے حد فوڈی ہے اور انہیں لذیذ کھانا بہت پسند ہے، میہیکا بجاج بالی ووڈ اسٹار سونم کپور کے کافی قریب ہے، وہ انکی شادی میں بھی حصہ لینے آئی تھی اور دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہے-

اتنا ہی نہیں میہیکا شانایا کپور کی بھی دوست ہے، دونوں کی دوستی کی یہ فوٹو اس بات کا ثبوت ہے، میہیکا بجاج کافی گلیمرس ہے، وہ سنپل لکس کے ساتھ بھی گلیمر لگنے کا ہنر جانتی ہے، میہیکا بجاج پارٹیوں کی بھی شوقین ہے-

 

Tags:

You Might also Like