Type to search

جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وقار آباد میں تربیتی طیارہ گر تباہ، پائلٹ کی موت

حیدرآباد،6اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وقار آباد میں ایک تربیتی طیارہ کریش ہونے سے پائلٹ کی موت ہوگئی۔ حالانکہ ابھی یہ صاف نہیں ہوپایا ہے کہ حادثہ کس وجہ سے ہوا۔ فی الحال راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
حادثے کی تصویر سامنے آئی ہے۔ جس میں یہ طیارہ کھیت میں گرا ہوا دیکھ رہا ہے۔ بتایا جارہا کہ وقارآباد کے سلطان پور گاؤں میں یہ حادثہ ہوا۔ اتوار کی صبح یہ حادثہ پیش آیا۔
اس سے اس میں سوار پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ادھر اس حادثے میں ایک دیگر پائلٹ کی موت کی بھی معلومات سامنے آرہی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہیں فوری بعد بیگم پیٹ ایئرپورٹ کے اہکار موقع پر پہنچ کر مقام حادثے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ تربیتی طیارہ بیگم پیٹ ہوائے اڈے سے اڑان بھری تھی۔

 

Tags:

You Might also Like