Type to search

تلنگانہ

ایس ایس سی امتحان پھر ملتوی، کے سی آر کا اہم فیصلہ

lockdown-hyderabad

حیدرآباد،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دسویں کلاس کے امتحانات کو لیکر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) نے دسویں جماعت کے امتحانات کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور عہدیداروں کے ساتھ وزیراعلی نے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلی نے بات چیت کے بعد ریاست میں دسویں کلاس کے امتحانات ملتوی کردیئے۔ اس اعلان کی وجہ سے پیر ،8 جون سے ہونے والی دسویں کے امتحانات اب نہیں ہونگے۔ آپ کو بتادیں کہ تلنگانہ میں دسویں کے امتحانات دوسری بار ملتوی ہوئے۔

ہفتہ کی شام ہائی کورٹ نے دسویں کے امتحانات کو لیکر الگ الگ دو درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے میں حیدرآباد اور رنگا ریڈی ضلع کو چھوڑ کر دیگر اضلاع میں دسویں کے امتحانات لینے کا حکم دیا۔

Tags:

You Might also Like