Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت، مریضوں کی تعداد ہوئی 65

حیدرآباد،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت ہوئی ہے۔ خیرت آباد میں کورونا وائرس سے ایک موت ہوئی ہے۔ ریاست کے وزیر صحت ایٹلا راجیندر نے بتایا کہ پچھلے دنوں دہلی جاکر لوٹے شخص کی موت ہوئی۔ لیکن اسکے خون کے نمونے کاٹیسٹ کرنے پر اس میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ مرنے والا شخص کچھ دیگر بیماریوں سے متاثر تھا۔ مرنے والا شخص کے افراد خاندان کو احتیاط کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ریاست میں چھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس سے ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ ڈاکٹر اور ملازم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کورونا مریضوں کاعلاج کر رہے ہیں۔ گاندھی ہاسپٹل میں بہتر سہولتوں کے ساتھ کورونا واڈ بنائے گئے ہیں۔ اس لیے لوگوں کو بھی کورونا کو کنٹرول کرنے میں حکومت کو اپنا تعاون دینا چاہیئے۔

Tags:

You Might also Like