Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں بنیں گے اور چھ ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ کی بھی ہوگی تعمیر

حیدرآباد،14مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں چھ نئے ہوائے اڈے بنانے کی تجویز پیش کی ہے- ان میں سے تین نئے ہوائی اڈے ہونگے اور اتنےہی پرانے ہوائے اڈوں کی ترقی دی جائے گی- تلنگانہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعت کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کو یہ معلومات دی-

ہوابازی شعبے سے متعلق پروگرام ونگز انڈیا 2020 کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر کے ٹی آر نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے موجودہ ہوائی اڈوں کے لیے تکنیکی فزیبلٹی اسٹڈی اور نئے ہوائی اڈوں کے لیے ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) فزیبلٹی اسٹڈی کمیٹی بنائی ہے- کے ٹی آر نے کہا کہ پروگرام کے خصوصی فلائنگ فار آل، کے مطابق ہمارے پرانے ہوائے اڈوں کو پھر چلن میں لانے کے لیے کوشش کررہے ہیں-

کے ٹی آر نے کہا کہ ساتھ ہی ہم نئے ہوائے اڈے قائم کرنے اور ریاست کے دور دراز کے علاقوں کو جوڑنے کے لیے ہیلی پورٹ کی ایک سیریز قائم کرنے کی تیاری کررہے ہیں- ہم نے تین نئے ہوائی اڈے نظام آباد، محبوب نگر ضعلوں میں بنانے کی تجویز بنائی ہے- ساتھ ہی ہم تین پہلے سے بنے ہوائی اڈوں کو بھی ترقی دیں گے-

Tags:

You Might also Like