Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ سے چلائی گئی 75 خصوصی ٹرینیں، مرکز سے نہیں ملی کوئی مدد: کے ٹی آر

حیدرآباد،21مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 75 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ایک لاکھ افراد کو ان کے گھر بھیج چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر قریب چھ کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ آیا ہے ، لیکن اس کے لئے مرکز کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے بیٹے اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹ کیا کہ ایک ذمہ دار حکومت کی طرح ، تلنگانہ نے مختلف ریاستوں کے لئے 75 شرامک خصوصی ٹرینیں چلائی اور ایک لاکھ سے ذیادہ لوگوں کو انکے گھر بھیجا۔ حکمران ٹی آر ایس کے کار گذار صدر راما راؤ نے کہا کہ ریاست نے اس کے لئے ریلوے کو چھ کروڑ روپے سے ذیادہ ادا کیے اور مزدوروں سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

کھانا اور پانی بھی دیا گیا ، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ حکومت ہند نے اس میں کچھ بھی تعاون نہیں کیا۔ وزیر اعلی چندرشیکھر راؤ نے بھی کچھ دن پہلے مرکز پر پیکیج کو لیکر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ریاستوں کے ساتھ بھیکاریوں کی طرح برتاؤ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

غور طلب ہے کہ مرکم نے کہا تھا کہ شرامک ٹرینوں کو چلانے پر آنے والا 85 فیصد خرچ وہ اٹھائے گی۔ منگل تک ملک میں 1600 سے ذیادہ شرامک خصوصی ٹرینیں چلائی گئی ہے۔ جس میں 21.5 لاکھ سے ذیادہ مہاجر مزدوروں کو انکے گھر پہچایا گیا۔

Tags:

You Might also Like