Type to search

Uncategorized

بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو کوارنٹائن بھیجا جائے گا، ایٹلا راجیندر

حیدرآباد،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیر صحت ایٹلا راجیندر نے کہا کہ تلنگانہ میں ابھی تک کورونا وائرس کے 6 معاملے مثبت پائے گئے، وزیر نے ریاست میں کورونا وائس سے متاثر لوگوں کی معلومات دی، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے وطن واپس ہوئے لوگوں میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے- انہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، اور طبی امداد مہیا کرائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ سے آئے 21 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے، حیدرآباد سے گلبرگی جاکر واپس لوٹے تین لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا، ان میں وائرس کے علامات منفی پائے گئے-

وزیر نے واضح کیا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے، ریاستی حکومت وائرس کی روک تھام کو لیکر کافی چوکس ہے، ایٹلا نے اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے ضروری ہدایات دی، ساتھ ہی وائرس کے متعلق بھی معلومات لی، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے تقریبا 20 ہزار لوگ ہندوستان آنے کا امکان ہے، ہوائی اڈے پر سائبر آباد کمشنر کی سربراہی میں 40 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو کوارنٹائن بھیجا جائے گا، کوارنٹائن سے باہر نہیں انے دیا جائے گا، میڈیکل آفیسرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں-

Tags:

You Might also Like