Type to search

جرائم و حادثات

حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ

حیدرآباد،21ستمبر(ایجنسی) جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقے میں کارتکیہ کاماکشی کیمیکل فیکٹری میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی، فیکٹری میں کیمیکل ڈرم ایک- ایک کرکے پھٹ گئے، جس سے آگ بھڑک اٹھی، کچھ ہی منٹوں میں آگ کی لپٹیں کمپنی کے چاروں طرف پھیل گئی-

حیدرآباد میں فیکٹری کے آس پاس کے مقامی لوگوں نے فائر فائٹرز عملہ کو اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی فائرعملہ مقام واقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا، بتایا جارہا ہے کہ املاک کو بھاری نقصان پہنچا –

کیمیکل فیکٹری میں زور کا دھماکہ ہوا تو لوگوں میں خوف پھیلا، فیکٹری میں آگ لگی تھی اور آس پاس پھیل رہی تھی، واقع میں جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی –

Tags:

You Might also Like