Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

حیدرآباد،30نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا ہے۔ سکریٹری بورڈ سید عمر جلیل نے آج جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں مطلع کیا کہ سال اول کے امحانات کا آغاز 4 مارچ سے 21ماچ کو ختم ہونگے۔ اور سال دوم کے 5مارچ سے 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔ مذکورہ تواریخ کا اطلاق انٹرمیڈیٹ ووکشنل کورس کے امتحانات پر بھی ہوگا تاہم ووکیشنل کورسس کا ٹائم ٹیبل بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔ اتھیکس اینڈ ہیومن والیوز کا امتحان منگل 28 جنوری کو صبح 10 تک ایک بجے دن منعقد ہوگا۔ انوائرمنٹل ایجوکشن کاامتحان جمعرات 30 جنوری کو صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوگا۔جبکہ پراکٹیکل امتحانات ہفہ یکم فروری سے جمعرات 20 فروری تک جنرل اور وکیشنل کورسس کے لیے جاری رہیں گے۔

Tags:

You Might also Like