Type to search

تعلیم اور ملازمت

کورونا وائرس :تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحنات ملتوی

حیدرآباد،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ریاستی حکومت کو جاری ایس ایس سی امتحانات کو ملتوی کرنے کی ہدایت دی، تاہم 21 مارچ کو ہونے والا پیپر شیڈول کے مطابق ہوگا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  رگھوویندرا سنگھ چوہان نے پبلک انٹرنسٹ لیٹیگیشن (پی آئی ایل) کی سماعت کے بعد حکومت تلنگانہ کو ہدایت کی کہ وہ دوسرے احکامات تک سیکنڈری اسکول بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیں۔

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگرچہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں ، لیکن جو پیر 23 مارچ کو ہونے والا تھا وہ فوری اثر کے ساتھ ملتوی کردیئے جائیں گے۔ تاہم اس معاملے پر نظرثانی 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

شہر کے ایک خانگی تعلیمی ادارے کے فیکلٹی ایم بالا کرشنا نے یہ درخواست داخل کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرسکے پھیلنے کے پیش نظ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکام جاری کیے ، تاہم شیڈول کے مطابق تمام بورڈ اور انٹرنس امتحانات جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مشوروں کے بعد سنٹرل بورڈس بشومل سی بی ایس سی اور آئی سی ایس ای کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

بتادیں کہ تلنگانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کرتے ہوئے کورونا وائرس وبا کے تعلق سے مشوروں کے باوجود ایس ایس سی امتحانات ملتوی نہ کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کے فیصلے کو چیالنج کیا گیا تھا۔ درخواست کے ذریعہ متعتلقہ حکام کو ایس ایس سی امتحانات کو طلبہ کی صحت کے مفاد میں ملتوی کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی گئی جو 20 اپریل سے شروع ہو کر 6 اپریل تک جاری رہیں گے۔

Tags:

You Might also Like