Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں پلازما تھراپی کو مرکز کی اجازت، ایکوپمنٹ پر ٹیکس میں چھوٹ

حیدرآباد،24اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹلا راجیندر نے کہا کہ سیاسی جماعت حکومت کو صلاح دیتے ہیں تو بنی کسی تفریق کے انکی مشوروں کو مانا جائے گا۔ تلنگانہ میں حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کو لیکر موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان اقداموں کی لوگ تعریف کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر ہرش وردھن تلنگانہ حکومت کے کاموں کی تعریف کی۔

ایٹلا راجیندر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 9 لیاب دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے پلازما تھراپی کو اجازت دی ہے۔ کورونا وائرس کے سنگین معاملوں میں پلازما تھراپی کا استعمال کیا جائے گا۔ مرکز کو ٹیسٹ ڈیوائسز (ایکوپمنٹ) اور میٹریل کی خرید پر ٹیکس میں چھوٹ دی جانی چاہیئے۔

تلنگانہ کے وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے کئی کیس درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سائکو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ کچھ لوگ کھانے کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کو گاندھی ہاسپٹل میں اچھا کھانا دیا جارہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس پروپیگنڈا سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے حوصلے کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

Tags:

You Might also Like