Type to search

تلنگانہ

آج سے تلنگانہ گورنمنٹ تقسیم کرئے گی مفت چاول اور پیسے

حیدرآباد،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کی وجہ سے تلنگانہ میں جمعرات سے سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کو چاول تقسیم کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کو فری میں چاول اور ہر خاندان کو 1500 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی وجہ سے سول سپلائز ڈپارٹمنٹ کے کمشنر ستیہ نارائنا نے حکم جاری کیا ہے۔ چاول تقسیم کے دوران تین میٹر سوشل ڈسٹینس کو فالو کیا جائے گا۔ آرڈر کے مطابق خاندان کے ہر رکن کو 12کلو گرام چاول دیا جائے گا۔ اسکے لیے کل 3.39 لاکھ ٹن چاول کی ضرورت ہوگی۔ اس دوران ہر ایک یونٹ کو 6 کلوگرام چاول دیا جارہا ہے۔ 12 کلوگرام چاول اپریل مہینے کے کوٹہ کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔ یہ چاول بائیومیٹرک ای۔پاس سسٹم کے ذریعہ دیا جائے گا۔

تلنگانہ کے 17 ہزار راشن شاپس میں دیئے جانے والے چاول کے لیے 1103 روپے خرچ آئے گا۔ اسی سلسلہ میں ہر راشن کارڈ پر دیئے جانے والے 1500 روپے گیس سبسیڈی کھاتے میں جمع کی جائے گی۔ اسکے لیے حکومت 1،313.85 کروڑ روپے جاری کیا ہے۔ اسکے علاوہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے 2،417 کروڑ کے منصوبے بنائے ہیں۔