Type to search

تلنگانہ

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے: مہندر ریڈی

حیدرآباد،23مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر فوجداری معاملے درج کیے جائیں گے۔ ڈی جی پی نے انتباہ دیا کہ چاہے کوئی بھی ہو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے اس متعلق واضح طور پر ہدایت جاری کیے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اتوار کو جنتا کرفیو کے دوران ریاست کے سبھی لوگوں نے قابل تعریف حمایت دی تھی۔
سی ایم کے سی آر نے اتوار کو کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کا فالو کرنے تحت ہوئے ہدایت جاری کیے ہیں۔ پیر کو اسکا اثر کچھ ہی جگہوں پر دیکھائی دیا۔ اس بات کو غور کرتے ہوئے حکومت نے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی سلسلہ میں حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی نے ایک پریس کانفرنس کی۔
ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو خود ہی نظم و ضبط پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے انتباہ بھرے الفاظ میں کہا کہ اصولوں پر عمل کرنے میں لاپرواہی برتنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی دوکانیں شام سات بجے بند کردیں۔ پولیس ہر گاڑی کا معائنہ کررہی ہے۔