Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ ایمسٹ 2020 کا شیڈول جاری

ایجوکیشن ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو ٹیکنیکل یونیورسٹی ( جے این ٹی ایچ یو) نے ہفتہ کو انجینئرنگ ، اگریکلچرل اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹیسٹ (ایمسٹ ) کے لیے شیڈول جاری کیا ہے- ہائیر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین پاپی ریڈی اور ایمسٹ کے کنوینر گووردھن نے ہفتہ کو میڈیا کو یہ معلومات دی- انہوں نے بتایا کہ 19 فروری کو ایمسٹ کا نوٹیفیکشن جاری کی جائے گی-

انہوں نے بتایا کہ 21 فروری سے 30 مارچ تک طلبا سے ایمسٹ کے لیے آن لائن درخواست قبول کی جائیں گی- 6 اپریل تک 500 روپے اور 13 اپریل تک ایک ہزار روپے دیرانہ فیس کے ساتھ قبول کیے جائیں گے- 31 مارچ سے 3 اپریل تک درخواست میں ترمیم کرنے کی سہولت رہے گی، 20 اپریل سے 1 مئی تک ہال ٹکٹ کو ڈاؤن لوڈ کاموقع رہے گا-

اسکے علاوہ 20 اپریل تک پانچ ہزار اور 27 اپریل تک دس ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ درخواست قبول کیے جائیں گے- 4 ، 5 اور 6 مئی کو انجینئرنگ آن لائن امتحانات منعقد ہونگے- اسی طرح 9 اور 11 مئی کو اگریکلچرل اور میڈیکل امتحان منعقد ہونگے-

Tags:

You Might also Like