Type to search

تلنگانہ

مزید چھوڑے جائیں گے لاک ڈاؤن میں ضبط کیے گئے موٹرسائیکل

حیدرآباد،8مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی رانوں کے لیے تلنگانہ پولیس نے خوشخبری سنائی ہے۔ اسٹیٹ ڈائریکٹر جنرل پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران ضبط کیے گئے گاڑیوں کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑیوں کی حفاظت کا مسئلہ بننے سے پولیس نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

حالانکہ ان گاڑیوں کو چھوڑنے کے لیے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل مہندر ریڈی نے کچھ رہنمایا نہ اصول جاری کیے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیئے کہ موٹر وہیکل ایکٹ (ایم وی ایکٹ) کے تحت ضبط کیے گئے گاڑی جرمانہ وصولنے کے بعد انکے مالکوں کے حوالے کریں۔ ساتھ ہی تعزیرات ہند اور دیگر قوانین کے تحت ضبط کیے گئے گاڑیوں کے لیے مالکوں سے بانڈ لکھوا کر اسکی کاپیاں لینے کو کہا ہے۔ اس درمیان پولیس ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ کورٹ میں معاملوں سے متعلق عمل جاری رہے گا۔

غور طلب ہے کہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران کئی گاڑی رانوں نے گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی تھی اور پولیس نے انکے خلاف معاملہ درج کرنے کے ساتھ ہی گاڑی ضبط کیے تھے۔ پولیس محکمہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ریاست بھر میں کل 1.60 لاکھ گاڑی ضبط کیے گئے ہیں۔ صرف گریٹر حیدرآباد کے دائرے میں ہی ایک لاکھ سے ذیادہ گاڑی شامل ہے۔