Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی صدر کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ درج، پارٹی کی مذمت

حیدرآباد،14مئی (بھاشا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تلنگانہ یونٹ کے سربراہ اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بی سنجے کمار اور دیگر کے خلاف نلگنڈہ ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے لیے معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دی۔ بی جے پی نے پولیس کی اس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت پر لاک ڈاؤن قوانین کے نام پر پارٹی کارکنوں کے خلاف جھوٹے معاملے درج کرنے کا الزام لگایا۔

پولیس نے کہا کہ بی سنجے کمار نلگنڈہ بی جے پی صدر سریدھر ریڈی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ منگل کو ضلع کے پیڈا وار منڈل میں ایک کھیت میں کسانوں سے ملنے گئے تھے۔ اسکے بعد وہاں ایک تقریبا 60 لوگوں کی ایک اجتماع ہوا۔ جس میں دھکا مکی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ اجتماع میں سماجی دور کے اصولوں پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اے وی رنگناتھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی ویڈیو اور تصویروں کی بنیاد پر رکن پارلیمنٹ اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم ، بی جے پی کے ایم ایل سی این رام چندر راؤ نے پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ سنجے کمار اور دیگر لوگ اپنی فصل بچانے میں پریشانیوں کا سامنا کررہے پریشان کسانوں سے ملنے گئے تھے۔