Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں آج سے تمام دکانات کھولنے کی اجازت، کے سی آر

lockdown-hyderabad

حیدرآباد،28مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ ریاست کی مالی حالت پر کے چندرشیکھر راؤ نے چہارشنبہ کو پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ آمدنی میں آئی بھاری گراوٹ کے مدنظر اپنائی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار، سچن رام کرشنا راؤ، سی ایم او کے چیف سکریٹری نرسمہا راؤ سمیت دیگر اعلی عہیدیداروں نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں وزیراعلی نے کہا کہ تلنگانہ کو ہر مہینے 12ہزار کروڑ روپے کی آمندی ہونی چاہیئے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھاری گراوٹ درج ہوئی ہے۔ مئی کے مہینے میں مرکز کے حصے میں جانے والے ٹیکس میں ریاست کے حصہ کے طور میں ملنے والے 982 کروڑ روپے کو ملاکر صرف 3100 کروڑ روپے کی آمندی ہوئی ہے۔

حکومت نے 28مئی سے مالس کے سوا حیدرآباد میں تمام دوکانت کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر آفس سے جاری پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ ایک دن کے وقفہ سے دوکانت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اس لیے دوکانت پر ہجوم جمع ہورہا ہے۔ اس لیے حیدرآباد میں مالس کے سوا تمام دوکانت کو کھول دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے کہا کا ماہرین کے تجزیہ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسس میں آئندہ دو تا تین ماہ کے دوران اضافہ ہوسکتا ہے۔ لیکن عوام کو خوفزدہ رہنے یا دباؤ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کتنی بھی تعداد میں متاثر ہو ان کا علاج کرنے تیار ہے۔ درکار پی پی ای کٹس، ٹسٹ کٹس، ماکس، بیڈس ویٹی لیٹرس ، دواخانے تیار رکھے گئے ہیں۔

اسکول کی کشادگی کا کوئی اعلان نہیں
کے سی آر کی کل ہوئی میٹنگ میں اسکول کب کھولیں گے اسکا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ مختلف پریس نوٹس میں اسکولس کی کشادگی اور کرفیو برخاست کرنےکے علاوہ لاک ڈاؤن میں توسیع یا اختتام سے متعلق کوئی واضح ہدایات جاری نہیں کی گئی۔ رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن جوں کا توں برقرار رہے گا۔

چاول کی سربراہی
لاک ڈاؤن کے پیش نظر 12کلو چاول مئی کے مہینے میں بھی دیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن میں رعایت کے سبب مئی کے مہینہ سے غریب خاندانوں کو 1500 روپے ماہانہ ادا نہیں کئے جائیں گے۔ عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں 75فیصد تنخواہ منہا ہوگئی، آل انڈیا سرویس آفیسر کی تنخواہ کا 60 فیصد ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا25 فیصد منہا کرنے کا سلسلہ مئی میں بھی جاری رہے گا۔آوٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ ورکرس کی تنخواہوں سے 10فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

ٹی سی بسوں کو رات کے کرفیو سے چھوٹ ملی
وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو کل سے ریاست بھر میں نائٹ کرفیو سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ریاست کے دیہی علاقوں سے دارالحکومت پہچنے والی آر ٹی سی بسوں کو جوبلی بس اسٹیشن اور مہاتما گاندھی بس اسٹیشن تکجانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح ٹیکسی، اور آٹو رکشا کو بھی ان بس اسٹیشنوں کے ویٹنگ اسٹانڈ تک جانے کی اجازت دی جائے گی تاکہ مسافروں کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو۔ حالانکہ حیدرآباد میں سٹی بسیں آگے بھی نہیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے باوجود کورونا وائرس کے معاملے نہیں بڑھنے کے مدنظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ لیکن لوگوں کے لیے سوشل ڈیسٹینسنگ سمیت دیگر پھیلاؤ کے احتیاط برتنا ضروری ہے۔

Tags:

You Might also Like