Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 15 میں شامل ہونے تیجسوی پرکاش نے چھوڑا زی کامیڈی شو

اداکارہ تیجسوی پرکاش

ٹی وی ڈسک، 22 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 15 کو لیکر فینس کے درمیان تجسس بڑھتا ہی جارہا ہے- شو کے پریئمیر تاریخ بھی سامنے آگئی ہے- بگ باس 15 میں شامل ہونے کو لیکر ہر روز کئی شخصیات کے نام سامنے آرہے ہیں- اب اس فہرست میں ٹی وی کی مقبول اداکارہ تیجسوی پرکاش کا نام بھی زیر بحث ہے-

تیجسوری پرکاش زی کامیڈی شو میں کامیڈی فیلڈ میں اپنا کیریئر آزماتے ہوئے نظر آرہی تھی، لیکن گذشتہ کچھ ہفتوں سے اداکارہ شو سے غائب ہے-

اب تیجسوی کے شو سے غائب ہونے کی وجہ سے سامنے آئی ہے-

 

نئی رپورٹس کے مانیں تو تیجسوی ، سلمان خان کے شو بگ باس 15 میں انٹری کرنے کی تیاری کررہی ہے- اسپاٹ بوائے کو ذرائع نے اس بات کی معلومات دی-

ذرائع نے کہا کہ تیجسوی پرکاش پچھلے تین ہفتوں سے کامیڈی شو کی شوٹنگ نہیں کررہی ہے- تیجسوی اب بگ باس میں جانے کے منصوبے کررہی ہے-

شو اگلے مہینے سے آن ایئر ہونے والا ہے- حالانکہ تیجسوی کی طرف سے اس بات کو لیکر کوئی تصدیق نہیں ہوئی-
بتادیں کہ تیجسوی پرکاش کو اس سے پہلے بھی بگ باس 14 کے لیے اپروچ کیا گیا تھا، لیکن اس وقت انہوں نے شو کرنے سے انکار کردیا تھا-

 

حالانکہ اگر اس سال تیجسوی ، سلمان کے شو میں شامل ہوتی ہے، تو وہ اپنے جولی نیچر سے فینس کو ضرور اپنا دیوانہ بنا دیں گی-

تیجسوی خطروں کے کھلاڑی 10 جیسے ریالٹی شو میں شامل ہوچکی ہے- اسکے علاوہ اداکارے ٹی وی شو سورانگنی ، پہریدار پیا کی، اور سلسلہ بدلتے رشتوں کا جیسے شوز کرچکی ہے-

تیجسوی پرکاش وایانگکر کی پیدائش 10 جون 1992 کو ایک میوزیکل فیملی میں ہوئی- ​تیجسوی پیشے سے انجینئر ہے۔

انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں گریجویشن کیا

انہیں کلرس ٹی وی کے شو سواراگینی – جوڑیں رشتوں کے سر ، سے پہچان ملی-

تیجسوی پرکاش نے سال 2012 میں لائف اوکے چینل پر 2612 سے اپنا ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی- اسکے بعد وہ کلرس ٹی وی کے شو دھرور اپنوں کی ، میں کام کیا-

تیجسوی نے سال 2019 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ووٹ پر نشر ہوئی ویب سیریز سلسلہ بدلتے رشتوں کا میں مشتی کھنہ کا کردار نبھایا-
اسکے علاوہ تیجسوی کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہے ، سال 2020 میں انتظار، سن زرا، اے میرے دل، کلاکار اور سال 2021 میں سنگر امیت مشرا کے گانے فقیرا میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like