Type to search

ٹی وی اور فلم

تیجس فرسٹ لک: انڈین ایئر فورس پلائٹ بنی کنگنا رناوت ، 2021 میں ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کنگنا رناوت نے کچھ وقت پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم ہندوستانی فضائیہ (انڈین ایئر فورس) کی پائلٹ بنی نظر آنے والی ہے- اس فلم کا نام ہے تیجس، جسکا پہلا لک سامنے آچکا ہے- تیجس کے پہلے لک میں کنگنا ایک فائٹر پائلٹ کے رول میں نظر آرہی ہے- پوسٹر میں انہوں نے پائلٹ کی یونیفارم پہنی ہے اور انکے ہاتھ میں ہیلمٹ ہے-
اتنا ہی نہیں انکے پچھے ایک ایئر فورس کا فائٹر جیٹ بھی کھڑا ہوا ہے- چشمہ لگائے چلتی کنگنا رناوت کا سواگ اس پوسٹر میں دیکھنے لائق ہے- انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یونیفارم میں رہنے والی سبھی بہادر خواتین کے نام، جو دن رات ہمارے ملک کے لیے قربانی دیتی ہے- کنگنا اپنی نئی فلم میں ایئر فورس کی پائلٹ کا کردار نبھا رہی ہے- نام ہے- تیجس-

بتادیں کہ ہندوستانی فضائیہ فوجی، ملک کی پہلی ڈیفنس فورس تھی جس نے سال 2016 میں خواتین کو لینا شروع کیا- فلم میں یہی چیز دیکھائی دے گی- اس فلم کو پروڈیوسر رانی اسکرو والا کررہے ہیں- فلم تیجس کی شوٹنگ اس سال گرمیوں میں شروع ہوگی اور اپریل 2021 میں یہ فلم ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like