Type to search

ٹیکنالوجی

ٹیکنو سپارک گو 2021 ہندوستان میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ

ٹیکنو سپارک گو 2021

ٹیکنو سپارک گو 2021 فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری
فون کی ہندوستان میں قیمت 7299 روپے
پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل


ٹیکنالوجی ڈسک، 2 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیکنو سپارک گو 2021 اسمارٹ فون کو ہندوستان میں انٹری لیول اسمارٹ فون کے طور پر ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔

فون میں 6.52 انچ کی ایچ ڈی + ڈسپلے ہے جس کا ریزولوشن 720-1600 پکسلز ہے۔ ڈسپلے کی برائٹنس 480 نٹس ہے۔

 

فون اینڈروئیڈ 10 (گو ایڈیشن) پر کام کرئے گا اور اس میں سلم بیزلز دیئے گئے ہیں۔ فون میں تین کلر آپشن ملیں گے۔
فون میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے اور سیلفی کے لیے اس میں نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے۔

ٹیکنو سپارک گو 2021 اسمارٹ فون ٹیکنو سپارک گو 2020 کا سکسیر ہے اور یہ فون سال 2019 میں آئے ماڈل کا سکسیر ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ اس فون کی بیٹری کو لیکر 36 دنوں کے اسٹینڈ بائی کا دعوی کیا گیا ہے۔
اسٹانڈبائی ٹائم 36 دن کالنگ، ویڈیو 27 گھنٹے، ویب براؤزنگ 21 گھنٹے، گیم 19 گھنٹے، میوزک 145 گھنٹے۔
فون کو آپ 1 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں فیس ان لاک 2.0 سپورٹ کے ذریعہ کرسکتے ہیں۔

 

ٹیکنو سپارک گو 2021 فون کی قیمت اور دستیابی

ٹیکنو سپارک گو 2021 اسمارٹ فون کی سیل ایمیزون کے ذریعہ 7 جولائی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔
فون کے 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے فون کی ہندوستان میں قیمت 7299 روپے ہے۔
فون گیلکسی بلو، ہوریزون اورینج اور مالدیپ بلیو آپشن میں ملے گا۔

ٹیکنو سپارک گو 2021 فون کے اسپیسیفیکیشنس

ڈوئل سم
فون میں اینڈروئیڈ 10 (گو ایڈیشن) پر کام کرتا ہے۔
فون میں 6.52 انچ ایچ ڈی + (720×1600 پکسلز) ڈاٹ نوچ ڈسپلے
ایچ ڈی + ڈاٹ نوچ اسکرین 16.56 سنٹی میٹر
نٹس برائٹنس 480 اور آسپیکٹ ریشو 20:9
کواڈ کور 1.8 گیگا ہرٹز ، میڈیا ٹیک ہیلیو اے20 پروسیسر
ریم 2 جی بی، انبلٹ اسٹوریج 32 جی بی
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 256 اضافی اسٹوریج ممکن۔

ٹیکنو سپارک گو فون کے کیمرا فیچرس

فون میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ
ایف/1.8 اپرچر کے ساتھ پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ایف/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کیمرا
دوسرے کیمرا سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

ٹیکنو سپارک گو فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس

فون  4جی ایل ٹی ای، بلوٹوتھ وی4.2
فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ سپورٹ کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی۔
فون میں سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ اسکینر
فون کی لمبائی 165.6 ایم ایم
چوڑائی 76.3ایم ایم، موٹائی 9.1 ایم ایم

فون کے سینسرس
جی ۔ سینسر
ایکسیلرومیٹر
امبینٹ لائٹ سینسر
پروکسیمٹی سینسر

Tags:

You Might also Like