Type to search

آٹو موبائل

اس کمپنی نے ایک ساتھ لانچ کیے 3 اسکوٹی، قیمت 43967 روپے

ایک طرف حکومت زورشور سے الیکٹرک گاڑیوں کو بڑھاوا دینے میں لگی ہے، تو وہیں دوسری طرف ایک کے بعد ایک آٹو کمپنیاں بھی بازار میں الیکٹرک گاڑیاں اتار رہی ہے۔ اسی کڑی میں اب شاندار تین اسکوٹرس بازار میں لانچ کیے گئے ہیں۔ ان تینوں اسکوٹرس کو پونے کی اسٹارٹ اپ کمپنی ٹیک۔الیکٹرا نے لانچ کیا ہے۔

ٹیک الیکٹرا کمپنی نئی ہے۔ لیکن لانچ تینوں اسکوٹرس فیچرس کے معاملےمیں بے حد شاندار ہے۔ لانچ اسکوٹرس کے نام نیو، رپٹور اور ایمرج ہے۔ ان تینوں الیکٹرک اسکوٹر میں نیو انٹری لیول، رپٹور میڈل رینچ، اور ایمرج کمپنی کا فلیگ شپ پراڈکٹ ہے۔

ٹیک الیکٹرا کپنی کی نیو انٹری لیول اسکوٹر ہے۔ نیو میں دونوں طرف ڈرم بریک دیے گئے ہیں۔ انٹری لیول کے اسکوٹر ہونے کےباوجود اس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس ، یو ایس بی چارجینگ اور سینٹرل لاکنگ جیسے فیچرس دئیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق نیو اسکوٹر کو فل چارج کرنے میں 7-5 گھنٹے لگے گا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک بار چارج ہوجانے کے بعد یہ اسکوٹر 60 سے 65 کلومیٹر تک دوڑ سکتی ہے۔ اس اسکوٹر کی قیمت 43967 روپے رکھی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like