Type to search

ٹیکنالوجی

ٹی سی ایل کا فولڈ ایبل فون، دو بار موڑے گا، 10 انچ کا اسکرین

ٹیکنالوجی ڈسک،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی دیوانگی زور پکڑ رہی ہے۔ دنیا بھر کی کمپنیاں ہائی ٹیک اور نئے ڈیزائن کے فولڈ ایبل فونس لانے کی تیاری کررہی ہے۔ اسی سلسلہ میں مشہور ٹیک کمپنی ٹی سی ایل ایک ایسا اسمارٹ فون لانے والی ہے۔جو دو بار فولڈ ہوگا۔ اتنا ہی نہیں فون میں 6.65 انچ کا ڈسپلے ہے جو ان فولڈ ہونے پر 10 انچ کا ٹیب لیٹ بن جاتا ہے۔ لیک ہوئی تصویر دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فون گلاسی فینش اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہے۔

فون خاص ہنز کے ذریعہ فولڈ ہوتا ہے ۔ حالانکہ پوری طرح فولڈ ہونے کے بعد اس فون کی موٹائی کافی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن ہنز کی وجہ سے ہی فون کو ٹیب لیٹ کے جیسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنیاں جس تیزی سے فولڈایبل اسمارٹ فون کو لیکر پرجوش ہے ۔ اسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہےکہ آنے والے مستقبل کے فولڈ ایبل فون آج کے مقابلے میں کافی پتلے اور ہلکے ہوسکتے ہیں۔ اس فون کو شروعات میں ایک کانسپٹ مانا جارہا تھا۔

ٹی سی ایل کا یہ کانسپٹ فولڈ ایبل فون کن فیچرس کے ساتھ آئے گا اس بارے میں ابھی کوئی معلومات باہر نہیں آئی ہے۔ وہیں کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اس فون میں تین بیٹری دے سکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like