Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا ٹیاگو جے ٹی پی اور ٹیاگور جے ٹی پی کے جدید ماڈل لانچ

آٹو ڈسک/14اگسٹ(اردوپوسٹ) ٹاٹا موٹرز نے اپنی دو پاور فل کاروں ٹیاگور جے ٹی پی اور ٹیگور جے ٹی پی کا اپ ڈیٹ ماڈل لانچ کیا ہے۔ انکی شروعاتی قیمت 6.69 لاکھ اور 7.59 لاکھ روپے ہے۔ پہلے کے مقابلے اپ ڈیٹ ٹیاگو جے ٹی پی کی قیمت 30 ہزار اور ٹیاگور جے ٹی پی کی قیمت 10 ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔ جے ٹی پی بیج والی یہ دونوں کاروں اسٹانڈرڈ ٹیاگو اور ٹیگور کا پاور فل ورژن ہے۔

ٹیاگو جے ٹی پی اور ٹیگور جے ٹی پی کے اپ ڈیٹ ماڈل میں اینڈرائڈ آٹو ایپل کارپلے سپورٹ کے ساتھ 7 انچ کا ٹچ اسکرین اسمارٹ فون سسٹم دیا گیا ہے۔ پہلے ان دونوں کاروں میں بلو توتھ اور وائس کمانڈ کے ساتھ 5 انچ کاٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم تھا۔ دونوں اپ ڈیٹ کاروں میں آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ان میں کنٹراسٹ کلر میں پاور فولڈنگ آوٹ سائڈ ریئر ویو مررس (او آر وی ایم) دیئے گئے ہیں۔

Tags: