Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا نیکسن ای وی سے اٹھا پردہ، فل چارج پر چلے گی 300 کلومیٹر

آٹو ڈسک،19ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا موٹرس نے اپنی مقبول الیکٹرک ایس یو وی ٹاٹا نیکسن ای وی سے جمعرات کو پردہ اٹھا دیا۔ نیکسن الیکٹرک کا یہ الیکٹرک کا یہ گلوبل ڈیبیو ممبئی میں منعقد ایونٹ میں ہوا۔ اس الیکٹرک ایس یو وی کو جنوری 2020 میں لانچ کیا جائے گا۔ وہیں نیکشن ای وی کی بکنگ کل، یعنی 20 ڈسمبر کو شروع ہوگی 21 ہزار روپے میں اسے بک کیا جاسکے گا۔ نیکسن الیکٹرک ٹاٹا موٹرس کی پہلی کار ہے۔ جس میں کمپنی کی نئی زپٹرن الیکٹرک پاور ٹرین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

ٹاٹا نیکسن الیکٹرک میں مستقل میگننٹ اے سی موٹر دیا گیا ہے۔ جسے لیتھیم آئن بیٹری سے پاور ملے گا۔ اس میں دی گئی بیٹری واٹر اور ڈسٹ ریسیسٹنٹ ہے۔ الیکٹرک نیکسن میں 30.2کے ڈبلیو ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ کمپی کا دعوی ہےکہ ایک بار فل چارج ہونے پر یہ 300 کلومیٹر کی رینج دے گی۔ یعنی الیکٹرک نیکسن 300 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔

Tags:

You Might also Like