Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا نیکسن ای وی ہندوستان میں لانچ، قیمت 13.99 لاکھ سے شروع

آٹو ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا نیکسن ای وی منگل کو لانچ ہوگئی- اسکی شروعاتی ایکس شوروم قیمت 13.99 لاکھ روپے ہے- یہ ٹاٹا کی پہلی اور ملک میں سب سے سستی الیکٹرک ایس یو وی ہے- ٹاٹا نیکسن الیکٹرک تین ویرینٹ (ایکس ایم، ایکس زیڈ + اور ایکس زیڈ + ایل یو ایکس) میں بازار میں اتاری گئی ہے- مارکیٹ میں اسکی ٹکر ایم جی موٹر کی زیڈ ایس ای وی اور ہنڈائی کی کونا الیکٹرک ایس یو وی سے ہوگی-

ٹاٹا نیکسن ای وی میں 30.2 کے ڈبلیو ایچ لیتھیم – آئن بیٹری پیک ہے- بیٹری پیک کو فلور کے نیچے دیا گیا ہے- جو باڈی رول کو کم کرنے میں مدد کرئے گا- اس الیکٹرک ایس یو وی میں دیا گیا الیکٹرک موٹر 129پی ایس کا پاور اور 245 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے-

ٹاٹا موٹرس کا دعوی ہے کہ نیکسن الیکٹرک ایک بار فل چارج ہونے پر 312 کلومیٹر تک چلے گی- صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے میں اس الیکٹرک ایس یو وی کو 9.9 سکنڈ کا وقت لگے گا- ہنڈائی 15 اے اے سی چارجر سے بیٹری کو 20 فیصد سے 100 فیصد چارج کرنے میں 8 گھنٹے کا وقت لگے گا- وہیں فاسٹ چارجر سے اسکی بیٹری کو 60 منٹ میں 0 سے 80 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے-

الیکٹرک نیکسن میں کمپنی کے نئے زیڈ کنیکٹ اپیلی کیشن کے ساتھ آئی ہے- کمپنی نے کہا ہے اس موبائل ایپ میں 35 اڈوانس کنیکٹ کار فیچرس ملیں گے- ان میں ایس یو وی کے اعدادوشمار ، ریموٹ ایکسیس، سیفٹی اور سیکیوریٹی سے جڑے فیچرس شامل ہے-

Tags:

You Might also Like