Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا کی چھوٹی ایس یو وی ہورنبل (ایچ 2 ایکس) ٹیسٹنگ کے دوران دیکھی

آٹو ڈسک،28جنوری(ارد پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا موٹرس ہندوستانی بازار میں کئی نئی کاریں لانچ کرنے والی ہے۔ انہیں میں سے ایک ایک ٹاٹا ہورنبل نام کی مائیکرو ۔ ایس یو وی ہے۔ ٹاٹا ایچ 2 ایکس کوڈ نیم والی اس چھوٹی ایس یو وی کو حال ہی میں پونے کے پاس ٹیسٹنگ کے۔دوران دیکھا گیا۔ ٹیسٹنگ کے دوران کی لیک تصویر سے ٹاٹا کی اس نئی ایس یو وی کے تفصیلات آئے ہیں۔
لیک تصویروں سے صاف ہوچکا ہے کہ یہ چھوٹی ایس یو وی ڈیول ۔ٹون آئل وہیلز میں آئے گی۔ اسکا فرنٹ لک کافی حد تک ٹاٹا ہیریئر کی طرح دیکھ رہا ہے۔ اس میں سلم ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس دی گئی ہے۔ کار کا ہیڈ لیمپ کلسٹر فرنٹ بمپر پر ہے۔

بتادیں کہ ٹاٹا موٹرس فروری میں ہونے والے آٹو ایکسپو میں بڑی تیاری کے ساتھ آرہی ہے۔ کمپنی اس موٹر شو میں 26گاڑیاں نمائش کرنے والی ہے۔ ان میں 12 پیسنجر کاریں اور 14 کمرشل شامل ہے۔ ٹاٹا کے اس گرینڈ شوکیس میں 4 ماڈلس کا گلوبل ڈیبیو ہوگا۔

Tags:

You Might also Like