Type to search

ٹی وی اور فلم

تنو شری دتہ کی بہن ایشیتا دتہ بالی ووڈ میں اچھے رول کے انتظار میں

ٹی وی ڈسک،24نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشیتا دتہ ٹیلی ویژن شو بے پناہ پیار، میں اہم رول نبھا رہی ہے۔ شو میں انکے حالیہ میک اوور نے انکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ شو میں انہیں ذیادہ تر ساڑی پہنے اور بالوں کو اسٹریٹ کیے دیکھا جاتا ہے۔ ایشیتا دتہ نے نیوز ایجنسی سے کہا، کردار کو لیکر مل رہے تبصرے مجھے پسند آرہی ہے۔ ناظرین اسکے لک کو پسند کررہے ہیں اور ایسا اس لیے کیونکہ لوگوں کو یہ کردار بہت پسند آرہا ہے۔ یہ ایک بے حد احساس ہے۔ اب ایشیتا دتہ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ایشیتا دتہ اپنی تصویریں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جمشید پور میں 26 اگسٹ  1990 کو پیدا ہوئی ایشیتا دتہ فلم درشیم میں اجے دیوگن کی بیٹی کا رول نبھا چکی ہے۔انہیں اب اچھے بریک کا انتظار ہے ۔

جہاں تک انکے ٹیلی ویژن کیریئر کی بات ہے تو انہوں نے ٹی وی شو ایک گھر بناؤنگی کے ساتھ ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
اسکے بعد وہ تھریلر سیریل رشتے کا سوداگر : بازیگر ، میں بھی نظر آئی جس میں وہ اپنے شوہر واسل سیٹھ کے مخالف تھی۔ بتادیں کہ ایشیتا دتہ می ٹو مہم کی شروعات کرنے والی اداکارہ تنو شری دتہ کی بہن ہے۔ (تصویر ایشیتا دتہ کے انسٹاگرام سے لی گئی۔)

Tags:

You Might also Like