Type to search

ٹی وی اور فلم

تاناجی: دی ان سنگ وریئر کا نیا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،21اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اجے دیوگن اور سیف علی خانکی کیمسٹری ایک بار پھر پردے پر نظر آنے والی ہے۔ انکی آنے والی فلم تاناجی: دی ان سنگ وریئر کا نیا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ ان پوسٹرس میں دونوں خطرناک انداز میں نظر آرہے ہیں۔

اجے نے اپنے انسٹاگرام پر تاناجی: دی ان سنگ وریئر کے دو نے پوسٹر شیئر کیے ہیں۔ ایک پوسٹر میں اجے لال رنگ کی پگڑی پہنے نظر آرہے ہیں۔ اسکے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ خبردار ۔۔۔۔ وہ تلوار سے بھی زیادہ داھار ہے۔ وہیں ایک اور پوسٹر میں سیف چالاکی بھرے انداز میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کیپشن میں لکھا ہے، ہو سکتا ہے کہ زخم تلوار سے زیادہ گہرا ہو۔

راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تاناجی میں اجے دیوگن ، صوبیدار تاناجی ملوسرے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس میں سیف اور کاجول بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کو اجے دیوگن فلمز اور ٹی سیریز تیار کررہے ہیں۔ یہ فلم 22 نومبر 2019 کو ریلیز ہونے والی تھی ، لیکن اب اس کی ریلیز کی تاریخ 10 جنوری 2020 کردی گئی ہے۔بتادیں کہ 10 جنوری 2020 کو میگھنا گلزار کے ہدایتکاری میں بنی دپیکا پاڈوکون کی چھپک بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like