Type to search

قومی

تامل ناڈو میں بھی 31 مئی تک لاک ڈاؤن

چنئی،17مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اور پنجاب کے بعد تامل ناڈو میں بھی لاک ڈاؤن 31 مئی تک کے لیے بڑھا دیا گیا ہاے-مہاراشٹرا اور تاملناڈو میں پچھلے دنوں میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں- بتادیں کہ لاک ڈاؤن 3 کی معیاد آج ختم ہورہی ہے- اسکے بعد مرکزی حکومت آج لاک ڈاؤن 4 کے قواعد کا اعلان کرنے جارہی ہے- اس سے پہلے مہاراشٹرا اور تاملناڈو نے لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے-

بتادیں کہ تاملناڈو میں دوسرے ریاستوں کے مقابلے کورونا کے ذیادہ مریض ملے ہیں- یہاں پر کورونا مریضوں کے تعداد 10 ہزار پار کرگئی ہے- وزرات صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق تاملناڈو میں بھی کورونا کے کل متاثرہ کیس 10585 ہے- یہاں 3588 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوچکے ہیں- جبکہ علاج کے دوران 74 مریضوں کی موت ہوگئی ہے-

Tags:

You Might also Like