Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ بندو مادھوی 14 دن کے کورنٹائن میں، پڑوسی کو ہوا کورونا

Bindu-Madhavi tamil actress

فلمی ڈسک،1جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پورے ملک میں کورونا وائر کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے- اب تک اس وائرس کی زرد میں ایک لاکھ 90 ہزار سے بھی ذیادہ لوگ آچکے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی حکومت نے لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے کے لیے کہا ہے- عام آدمی سے لیکر ٹی وی، بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے شخصیات کی زندگی میں اس وائرس نے ہلچل مچادی ہے-

حال ہی میں بگ باس تامل فیم اور اداکارہ بندو مادھوی کا پڑوسی کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے- جس وجہ سے چنئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے انکے اپارٹمنٹ کا گیٹ بند کردیا اور وہاں رہ رہے سبھی لوگوں سے 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی ہے- اسی درمیان اداکارہ نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اسکی معلومات دی-

بندو مادھوی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا ہے ، میرے اپارٹمنٹ میں رہنے والے میں ایک کوویڈ مثبت پایا گیا ہے اور اس لیے اگلے 14 دنوں کے لیے ہماری پوری بلڈنگ کے سبھی رکن کو سیلف آیوسلیشن میں ہے- ریڈ زون-

بندو مادھوی نے ساؤتھ سینما میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم ‘اوکائی بریانی’ سے کی تھی- اس فلم میں انکی ایکٹینگ کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا- ساؤتھ کی کئی فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد بندو 2017 میں بگ باس تامل میں ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر دیکھائی دی تھی-