Type to search

ٹی وی اور فلم

اس سپر اسٹار کے ساتھ کسینگ پالیسی تورنے کے لیے تیار ہے تمنا بھاٹیہ

فلمی ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، تمنا کبھی بھی آن اسکرین کیسنگ سین نہ دینے والی اداکارہ میں شمار ہے، لیکن اب انکا ایک چونکانے والا بیان سامنے آیا ہے، اپنے سویموار میں تمنا بھاٹیہ بالی ووڈ کے تین اسٹارس کو دیکھنا چاہتی ہے، ان میں سے ایک ایسا ہے جسکے لیے وہ اپنی نو کسینگ سین پالیسی توڑنے کے لیے بھی تیار ہے-

حال ہی میں ایک انٹرویو میں تمنا نےسے سوال پوچھا گیا کہ اگ رانکا سویموار ہوتا ہے تو وہ کون سے ایسے تین اسٹار کو بولانا چاہیں گی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تمنا نے کہا کہ وہ اپنے سویموار میں ریتیک روشن ، وکی کوشال اور پربھاس کو دیکھنا چاہیں گی، تو آپ سمجھ گئے ہونگے کہ یہ تین اسٹارس تمنا کے لیے کتنے خاص ہے- لیکن اسکے ساتھ ہی تمنا نے ایک اور بات کہی جسے سن کر اپ حیران ہوجائیں گے-

اسکے آگے تمنا نے جو کہا کہ وہ آن اسکرین نو کسینگ پالیسی کو فالو کرتی ہے اور انکے کنٹراکٹ میں بھی یہ لکھا ہوا ہے، لیکن ایک اسٹار ایسا ہے جسکے لیے تمنا اپنی اس پالیسی کو توڑنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے بتایا کہ ریتیک روشن کے ساتھ اگر انکی کوئی فلم ہوئی تو وہ اس پالیسی کو توڑ بھی سکتی ہے-

انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے ریتیک روشن سے ملی تھی، دراصل میں ان سے ٹکرا گئی تھی، میں نے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں، آپ سے مل کر بہت اچھا لگا- انہوں نے کہا، اوکے، اسکے بعد وہ چلے گئے، پھر انہوں نے موڑ کردیکھا اور ساتھ میں فوٹو بھی لی، جو کافی وائرل ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like