Type to search

ٹی وی اور فلم

تمنا بھاٹیہ کی لاک ڈاؤن میں آگئی مونچھیں

tamannaah-bhatia-mustache

فلمی ڈسک،19مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کی وجہ سے بالی ووڈ سے لیکر ٹی وی تک کے سبھی فنکار ان دنوں گھر میں اپنا وقت گذار رہی ہے- لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو باہر نکلنے کا بھی موقع نہیں مل رہا ہے- اسی درمیان بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں زبردست پہچان بنانے والی تمنا بھاٹیہ نے اپناایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے- تمنا کا یہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے لاک ڈاؤن میں انکی مونچھیں آگئی ہیں اور وہ انہی مونچھوں پر تاؤ دیتی نظر آرہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

Awesome 😊 #tamanna 😍

A post shared by ᴛᴀᴍᴀɴɴᴀᴀʜ ʙʜᴀᴛɪᴀ (@tamannaah__bhatia) on

تمنا بھاٹیہ کے اس ویڈیو کو لیکر فینس بھی خوب کمنٹ کررہے ہیں- یوں تو اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو چھا گیا، ویڈیو میں اداکارہ کے ایکسپریشنز بھی دیکھنے لائق ہے، حالانکہ اداکارہ کی یہ مونچھیں اصلی تو نہیں ہے لیکن وہ اس پر زبردست انداز میں تاؤ دیتی نظر آرہی ہے، اسی طرح تمنا بھاٹیہ اکثر اپنے ویڈیو اور فوٹو شیئر کرکے فینس کے ساتھ جڑی رہتی ہے، بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے تمنا بھاٹیہ کو لیکر خبر آئی تھی کہ وہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے- حالانکہ یہ خبر پوری طرح سے افواہ تھی-

Tags:

You Might also Like