Type to search

ٹی وی اور فلم

تمنا بھاٹیہ نے تصویر شیئر کرکے کیا سوال، انسان یا جانور کی زندگی معنی نہیں رکھتی ؟

فلمی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکہ میں پولیس کاروائی کے دوران سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد دنیا کے الگ الگ حصوں میں مظاہرے ہوئے اور سیاہ فام لوگوں کے حمایت میں میں مہم شروع ہوگئی ہے۔ اس مظاہرے میں فلم ہستیاں بھی حصہ لے رہی ہے۔ اب اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے بھی اپنی مخالف احتجاج درج کرایا ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کیرلا میں ہتھنی کی موت پر بھی غصہ ظاہر کیا ہے۔

 

تمنا بھاٹیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اسکے ساتھ لکھا ہے، آپ کی خاموشی آپ کو نہیں بچائے گی۔ انسان ہو یا جانور ، کیا ہر زندگی معنی نہیں رکھتی ہے؟ کسی بھی مخلوق کو مار دینا کیا قددرت کے اصول کے خلاف نہیں ہے۔ ہمیں ایک بار پھر انسانیت ، دوسروں کے لیے ہمدردی اور پیار دیکھنا سیکھنا ہوگا۔

 

تمبا بھاٹیہ کی اس پوسٹ کو خوب پڑھا جارہا ہے۔ انکے بلیک اینڈ وائٹ فوٹو کے ساتھ لکھے کیپشن نے لوگوں کو سوچنے کے لیے مجبور کردیا ہے۔

 

تمنا بھاٹیہ کی اس پوسٹ میں صاف طور پر امریکہ میں جارج فلائیڈ اور کیرلا میں ہتھنی کی موت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور زندگی کی اہمیت کی بات کہی گئی ہے۔ تمنا بھاٹیہ کے علاوہ نرگس فخری، کرینہ کپور، پرینکا چوپڑا، کرن جوہر، دیشا پٹانی، سمانتھا ، جیسی شخصیات نے بھی جارج فلائیڈ کی موت پر احتجاج جتایا ہے۔

Tags:

You Might also Like