Type to search

ٹی وی اور فلم

طاہر راج بھاسن ، فلم میں انٹری کے لیے 250 مرتبہ ریجیکٹ کا کیا سامنا

طاہر راج بھاسن

فلمی ڈسک، 16 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کئی ایسے مشہور چہرے ہیں جو بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے ریجیکٹ ہوچکے ہیں ان میں ایک اور نام ہے معروف اداکار طاہر راج بھاسن کا ، انہوں نے فلم مردانی سے بالی ووڈ میں شاندار انٹری کی تھی۔ اور اس فلم سے پہلے انہیں 250 بار ریجیکٹ کیا جاچکے تھے۔

طاہر کہتے ہیں ، کسی بھی مقام تک پہنچنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، اور میں اس بات کو پہلی بار ممبئی آنے کے بعد سمجھ گیا تھا-

فلم مردانی سے پہلے لگاتار تین سال تک انہوں نے آڈیشن دیا۔ اس دوران انہیں 250 مرتبہ آڈیشن میں مسترد کردیا گیا لیکن میں انہوں نے ہار نہیں مانی۔

فلم مردانی میں ویلن کا زبردست کردار نبھانے والے طاہر راج بھاسن کی ایکٹینگ نے لوگوں کو حیران کردیا تھا-

طاہر نے بتایا ، مسترد ہونے کا مطلب تھا کہ مجھے بہتر ہونے کی ضرورت ہے جو ورک شاپ اور گھنٹوں مشق کرنے سے ہوتا ہے-

لیکن یہ رول ملنا ان کے لیے آسان نہیں تھا- یش راج فلمز میں جگہ ملنے کے لیے جدوجہد کرنے والے ایکٹر خوب محنت کرتے ہیں-

لہذا طاہر نے بھی کی تبھی تو انہیں 250 بار ریجیکٹ کیے جانے کے بعد ہی فلم میں رول نبھانے کا موقع ملا-

ایکٹر طاہر راج بھاسن کا کہنا ہے کہ فلم مردانی کے لیے آدتیہ چوپڑا کی طرف سے سائن کیے جانے سے پہلے انہیں تقریبا 250 بار مسترد کیا گیا تھا-

طاہر کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی بے معنی ہوتا ہے اس میں وقت لگتا ہے اور جب میں پہلی بار ممبئی آیا تو مجھے یہ سمجھ میں آیا تھا-

مردانی سے تین سال پہلے مجھے تقریبا 250 آڈیشن سے خارج کردیا گیا تھا،

اتنے بڑے پیمانے پر مسترد ہونے کے باوجود ، طاہر نے کبھی امید نہیں چھوڑی۔ وہ کہتے ہیں، “سچ کہوں تو میں نے ممبئی میں اپنے شروعاتی دنوں کو کبھی جدوجہد کے دور کے طور پر نہیں دیکھا- دراصل یہ میرے ارمانوں کا دور تھا-

بتادیں کہ طاہر فلم لوپ لپیٹا میں اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے- بلبل ترنگا میں سوناکشی سنہا اور یہ کالی کالی آنکھیں ، میں وہ شویتا ترپاٹھی کے ساتھ نظر آئیں گے- وہ کبیر خان کی فلم 83 میں بھی نظر آئیں گے-

طاہر راج بھاسن کی پیدائش 21 اپریل 1987 کو دہلی میں ہوئی- انہوں نے دہلی کے ہندو کالج اور میلبورن یونیورسٹی سے گلوبل میڈیا میں ماسٹر ڈگری حاصل کی-

طاہر نے سال 2012 میں آئی فلم قسمت لو پیسہ دلی، سے ڈیبیو کیا- اس فلم میں انہوں نے کیمیو رول ادا کیا تھا-
سال 2013 میں آئی فلم کئ پو چے میں میں نظر آئے، اور سال 2014 میں فلم ون بائی ٹو میں کام کیا، اسی سال انہوں نے رانی مکھرجی کی فلم مردانی میں کام کیا یہ انکی ڈیبیو فلم رہی-

سال 2016 میں انہوں نے جان ابراہم اور سوناکشی سنہا کی فلم فورس 2 میں کام کیا، سال 2018 میں نواز الدین صدیقی کی فلم منٹو میں شیام کا کردار نبھایا، اور سال 2019 میں فلم چھچورے میں کام کیا-

طاہر نے فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں سال 2016 میں یوٹیوب پر نشر ہوئی لو شاٹس میں نکھل کا کردار نبھایا-

سال 2018 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ووٹ پر نشر ہوئی ویب سیریز ٹائم آوٹ میں راہل کا کام کیا- اور سال 2019 میں ہاٹ اسٹار پر آئی سیریز پیار ایک چیولی میں ویویک کا کردار نبھایا-